19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںسرینگر،اشفاق مجید وانی کے والد وفات پا گئے

سرینگر،اشفاق مجید وانی کے والد وفات پا گئے

- Advertisement -

سرینگر۔28ستمبر (اے پی پی):معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی شہید کے والد عبدالمجید وانی مختصر علالت کے بعد سرینگر میں وفات پا گئے ۔ان کی عمر 85برس کے لگ بھگ تھی اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ سرینگر کے علاقے سرائے بالا میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے کئی رہنما شریک تھے۔ دریں ثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں عبدالمجیدوانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے بھی ایک بیان میں عبدالمجید وانی کی وفات پر دکھ اور فسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی میں بیش بہا قربانیاں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بھارتی فوجیوں نے اشفاق مجید وانی کو 30مارچ 1990کو سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران شہید کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں