سرینگر جموں شاہراہ برف باری ، لینڈسلائیڈنگ کے باعث دوبارہ بند

113

سرینگر۔26فروری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سرینگر جموں شاہراہ قاضی گنڈ کے علاقے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے دوبارہ بند ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ایک افسر نے بتایا کہ قاضی گنڈ علاقے میں تازہ برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ دوبارہ بند ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برف اور لینڈ سلائیڈنگ ملبے کو ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔