سرینگر میں انتظامیہ نے کرفیو اوردیگر پابندیاںنافذ کردیں،جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک گرفتار

274

سرینگر ۔ 27 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوںکومعروف کشمیری رہنماءامان اللہ خان کی غائبانہ نماز جنازہ اداکرنے سے روکنے کیلئے سرینگر میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ کردی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امان اللہ خان گزشتہ روز راولپنڈی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے ۔انتظامیہ نے لوگوں کو لال چوک سرینگر جہاں آ ج سہ پہر کو غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جانی تھی ،پہنچے سے روکنے کیلئے شہر میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے