کولمبو ۔ 17 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی باہمی ٹیسٹ سیریز میں آئی لینڈرز کے کھلاڑی بیٹنگ و باﺅلنگ کے شعبے میں بازی لے گئے، بلے بازوں میں داننجایا ڈی سلوا اور باﺅلرز میں رنگناہیراتھ سرفہرست رہے۔ تین میچوں کی سیریز 3-0 سے سری لنکا کے نام رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ و باﺅلنگ کے شعبے میں چھائے رہے، دانجایا ڈی سلوا نے سیریز میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 325 رنز بنائے جس میں ان کی ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔