سری لنکا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ( کل) گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا

193
President Trophy Grade
President Trophy Grade

گال۔23اپریل (اے پی پی):سری لنکا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل(پیر کو) گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا ، میزبان ٹیم سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو اننگز اور 280 رنز سے شکست دی تھی ۔سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کو اینڈی بلبرینی لیڈ کریں گے ۔