پالے کیلی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل سے پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم نے دورے کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے اور تین روزہ ٹور میچ میں سری لنکا الیون کو اننگز اور 162 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک سنہالیز سپورٹس کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔