سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 14 نومبر سے شروع ہو گا،

85

کینڈی۔ 10 نومبر(اے پی پی)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر سے کینڈی میں شروع ہو گا، مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 211 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد انگلینڈ نے اب سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم بھی میچ جیت کر حساب 1-1 سے برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے