لندن ۔ 8 مئی (اے پی پی) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مئی تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ ایک ٹی 20 انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔