سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز (کل)بدھ کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا

123
Sri Lanka and Australia
Sri Lanka and Australia

گال ۔28جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ سے )2 فروری تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ لیڈ کریں گے جبکہ میزبان آئی لینڈرز کی ٹیم دھننجایا ڈی سلوا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹیسٹ میچز انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 فروری تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں ہی کھیلا جائے گا۔دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 فروری کو اسی مقام کولمبو میں کھیلا جائے گا۔