
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) منگل کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل یکم اپریل کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔