23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 اگست سے شروع...

سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 اگست سے شروع ہوگا

- Advertisement -

کولمبو ۔ 30 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 اگست تک سنہالیز سپورٹس کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 304 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالیکیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63939

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں