- Advertisement -
گال ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63071
- Advertisement -