کولمبو۔8مئی (اے پی پی):سری لنکا اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا چھٹا اور آخری میچ کل (جمعہ کو )کھیلا جائے گا۔ یہ میچ آرپریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا اور صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔سہ ملکی سیریز میں تاحال کھیلے گئے میچز میں بھارت اور میزبان سیر لنکا کی ویمنز ٹیمیں 4،4پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ۔
دونوں ٹیمیں تین ، تین میچز میں سے دو، دو میچز جیت چکی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سہ ملکی سیریز کا چھٹا اور آخری میچ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان جمعہ کو آر پریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔
سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف چار ،چارمیچز کھیلے گی جس میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔تین ملکی سیریز کے فائنل سمیت تمام میچز آر پریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلے جائیں گے اور صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594249