سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (جمعرات) سے شروع ہوگا

173
Sri Lanka vs New Zealand
Sri Lanka vs New Zealand

گال۔25ستمبر (اے پی پی):سری لنکا اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (کل) جمعرات سے 30 ستمبر تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم، گال میں شروع ہوگا۔میزبان آئی لینڈرز کو مہمان کیوی ٹیم پر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورہ پر ہے ،جہاں وہ میزبان آئی لینڈرز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کر رہے ہیں جبکہ میزبان آئی لینڈرز کو دھننجایا ڈی سلوا لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 26 سے 30 ستمبر تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم، گال میں ہی کھیلا جائے گا۔