گال۔20جون (اے پی پی):سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا کرکٹ میچ کل( جمعہ کو )گال انٹرنیشنل سٹیڈیم گال میں کھیلا جائے گا۔ میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 6 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھو کریں گی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر رہی ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں ہی شیڈول ہیں ۔
اس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24جون کو کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 28 جولائی کو کھیلا جائےگا۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم ہمبنٹوٹامیں کھیلے جائیں گے۔