سری لنکا اے اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا اور آخری چار روزہ کرکٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا

80

ہمبنٹوٹا۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا اے اور بنگلہ دیش اے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری چار روزہ کرکٹ میچ جمعہ سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا چار روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔ جس کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو ہمبنٹوٹا میںکھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10 اکتوبر کو ہمبنٹوٹا میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔