نئی دہلی۔ 10 جون (اے پی پی) سری لنکا اے ٹیم نے بھارت اے کو تیسرے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارتی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، فاتح ٹیم نے 266 رنز کا ہدف 44ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سنگیتھ کورے، شیہان جے سوریا اور نیروشن ڈکویلا نے شاندار نصف سنچریاں سکور بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، چمیکا کرونارتنے نے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، پراشانت چوپڑا کی سنچری رائیگاں گئی۔ پیر کو کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، پراشانت چوپڑا نے 129 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، دیپک ہوڈا 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، چمیکا کرونارتنے نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،