کولمبو۔28جنوری (اے پی پی):سری لنکا کی پولیس نے جعل سازی سکیم چلانے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا پولیس کے ترجمان نہال تھلڈووا نے میڈیا کو بتایاکہ ملک کے وسطی صوبے کے علاقے پیلیمتھلاوا سے ایک اداکارہ اور اس کے شوہر کو جعل سازی سکیم کے ذریعے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مقامی لوگوں کو مزید کہا کہ ملزمان نے جن افراد کو دھوکہ دیا ہے وہ پولیس سے رابطہ کریں اور اپنی شکایات درج کروائیں پولیس مدعیان کے نام کو مخفی رکھتے ہوئے ان کی حفاظت کرے گی ۔
واضح رہے کہ اہرام سکیم سرمایہ کاروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کو بھرتی کرنے پر مبنی پیسہ کمانے کا ایک دھوکہ دہی والا نظام ہے اس میں ابتدائی پروموٹر سرمایہ کاروں کو بھرتی کرتے ہیں، جو بدلے میں مزید سرمایہ کاروں کو بھرتی کرتے ہیں۔