کولمبو ۔23ستمبر (اے پی پی):سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے انورا کمارا ڈسانائیکے کے ملک کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعدپیر کی صبح اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔شنہوا کے مطابق اپنے استعفے کے خط میں، گناوردینا نے کہا کہ سری لنکا کے نویں ایگزیکٹو صدر کے طور پر ڈسانائیکے کے انتخاب کے ساتھ، وہ ملک کے آئین کے مطابق اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
گونا وردنا نےڈسانائیکے کو انتخابات میں کامیابی کے بعد مبارکباد بھی دی۔انہوں نےمزید کہاکہ مجھے امید ہے کہ آپ بحیثیت صدر سری لنکا کو درپیش مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے ملک اور اہل وطن کو نکالنے اور نکالنے کے لیے کیے گئے کام کو جاری رکھتے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔