سری لنکا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر کولمبو میں تقریب سے خطاب

101

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) سری لنکا میں تعینات پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدامات نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزاحمت کے نئے بیج لگا دیئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر پیر کو کولمبو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے ملکی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔قائم مقام ہائی کمشنر نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں اضافی فوجیوں کو تعینات کیا ہے ، ضروریات زندگی تک رسائی روکنے کے لئے پابندیاں نافذ کیں ، سیاسی رہنماو¿ں کو گرفتار کیا۔ ہر طرح کے مواصلات بندشوں کے نتیجے میں سب سے بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے اس عزم۔کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بتدریج کشمیری عوام پر ہندستانی حکومت کے مظالم کو تسلیم کررہی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب وہ اپنے حق خودارادیت کو حاصل کریں گے۔ اس تقریب کو کشمیر اسٹڈی فورم کے چیئرمین محمد جمال الدین نے بھی خطاب کیا۔