سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سعد خٹک کی سری لنکا کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات

کولمبو۔ 25 فروری (اے پی پی) سری لنکامیں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سعد خٹک نے سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجہ پکسے اور وزیر اعظم مہندا راجہ پاکسے سے الگ الگ ملاقات کی اور ان کے ساتھ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر نے سری لنکا کے صدر …

کولمبو۔ 25 فروری (اے پی پی) سری لنکامیں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سعد خٹک نے سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجہ پکسے اور وزیر اعظم مہندا راجہ پاکسے سے الگ الگ ملاقات کی اور ان کے ساتھ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر نے سری لنکا کے صدر اور وزیر اعظم کو سری لنکا کے طلباء کے لئے ایچ ای سی کی طرف سے اعلان کردہ ایک ہزار سکالر شپس کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاع، خفیہ معلومات کے تبادلے ، منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اور ہر قسم کی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سری لنکا کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے ہر طرح کے حالات میں مدد کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔