سری لنکا میں کوڑے کے ڈھیر تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد21 ہو گئی

128

کولمبو ۔ 16 اپریل (اے پی پی) سری لنکا میں کوڑے کے ایک بہت بڑے ڈھیر کے نیچے دب جانے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ کولمبو میں ایک پہاڑ کی صورت اختیار کر جانے والا کوڑے کرکٹ کا ایک کئی سو فٹ اونچا ڈھیر شدید بارشوں کی وجہ سے اپنی جگہ سے کھسک گیا تھا۔ اس حادثے میں 145 کچے گھر تباہ ہوئے اور 21 ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔