آکلینڈ۔11جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دے دی ۔ 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 150 پر ڈھیر ہو گئی ۔ مارک چیپمین نے 81 رنز بنائے ، اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔گزشتہ روز آکلینڈ …
سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دے دی
آکلینڈ۔11جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دے دی ۔ 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 150 پر ڈھیر ہو گئی ۔ مارک چیپمین نے 81 رنز بنائے ، اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے ، پاتھم نسانکا 66
کوسال مینڈس 54 اور جانیتھ لیانگے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی کی طرف سے میٹ ہینری نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 29.4 اوورز میں 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، مارک چیپمین نے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، نیوزی لینڈ کے تین بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئے ، سری لنکا کی طرف سے اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ، اسیتھا فرنینڈو کو میچ اور میٹ ہینری کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔









