ویلنگٹن۔2جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی ۔ تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ سری لنکا کے کوسل پریرا کو میچ جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں …
سری لنکا نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 7رنز سے ہرا دیا،تین میچوں کی سیریز 1-2 سے کیویز کے نام
ویلنگٹن۔2جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی ۔
تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ سری لنکا کے کوسل پریرا کو میچ جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے ۔ کوسل پریرا نے دھواں دار 101 رنز کی اننگز کھیلی ۔کپتان چارتھ اسالنکا 46رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔میٹ ہنری جیکب ڈفی،زیکری فوکس،مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور میزبان کیوی ٹیم مقرر 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بناسکی ۔راچن رویندر69، ٹم روبنسن 37 اور ڈیرل مچل 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یوں سری لنکن ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا۔ تین میچوں کی سیریز میں 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔
سری لنکا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان چارتھ اسالنکا نے تین جبکہ وینندو ہسرنگا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کوسل پریرا میچ جبکہ جیکب ڈفی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔932









