پالے کیلی۔11فروری (اے پی پی):سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کو بآسانی 155 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔
اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، چاریتھ اسالنکا نے 97 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں کپتان کوسال مینڈس 61 ، سدیرا سمراوکرما 52 ، جانیتھ لیانگے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ، عظمت اللہ عمرزئی نے تین وکٹیں حاصل کیں
، افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 33.5 اوورز میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، رحمت شاہ نے 63 اور ابراہیم زدران نے 54 رنز کی اننگز کھیلی ، سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارنگا نے شاندار باؤلنگ کی اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔