ہرارے ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) کوسل پریرا کی شاندار سنچری اور کوشل سلوا اور دیمتھ کرونارتنے کی نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 317 رنز بنا لئے، اپل تھرنگا 13 اور دھانن جایا ڈی سلوا 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میچ کا پہلا روز سری لنکن بلے بازوں کے نام رہا، کوسل پریرا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوشل سلوا 94 اور کرونارتنے 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، گریم کریمر نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔