ہمبنٹوٹا۔24جون (اے پی پی):سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا 135 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ پیر کو مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ہمبنٹوٹامیں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی میچ میں مہمان سری لنکا کی خواتین ٹیم کی کپتان چماری اتھاپتھونے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ۔کپتان ہیلی میتھیوز 30،عالیہ علینی 26،کیانہ جوزف 20 رنز بناسکی اور ایفی فلیچر نے 14 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔سری لنکا ویمن کی طرف سے کپتان چماری اتھاپتھو نے 4 اور پریادھرشنی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اما کنچنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا 135 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،
وشمی گونارتنے اور ہرشیتھا سماراویکرمانے بالترتیب 35،35 مساوی رنز بنائے ،حسینی پریرانے 20 رنز بنائےجبکہ نیلاکشی ڈی سلوا 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی۔ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر نے دو جبکہ ہیلی میتھیوز،شمیلیہ کونیل،کرشمہ رامہراک اور عالیہ علینی نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ،یادرہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان سری لنکن خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔