سری لنکا نے پاکستان کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 13 شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا

83

لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا، گرین شرٹس 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی، حارث سہیل کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، اوشادا فرننڈو نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ہسارنگا میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈوسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گونا تھلیکا اور سمارا وکرما نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے ملکر ٹیم کے سکور کو 24 پر پہنچایا، اس موقع پر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سماراوکرما کا وکٹوں کے پیچھے کیح ڈراپ کر دیا تاہم اسی اوور میں عامر نے گونا تھلیکا کو کلین بولڈ کر دیا، تھلیکا نے 8 رنز بنائے، اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے بھی دوسرے اوپنر سماراوکرما کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی