26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 215 رنز سے...

سری لنکا نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 215 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی

- Advertisement -

ڈھاکہ۔ 10 فروری (اے پی پی)سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 215 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 339 رنز کے تعاقب میں 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے سپنر اکیلا دننجایا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ روشن سلوا کو دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 200 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 226 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، روشن سلوا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 70 رنز بنائے، تیج الاسلام نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں