سری لنکا پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، 40ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

48

کولمبو۔18جنوری (اے پی پی):سری لنکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جزیرے بھر میں کارروائی کرتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اور منشیات رکھنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کےمطابق سری لنکا کی وزارت پبلک سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اور منشیات رکھنے والے 40,590 افراد کو گرفتار کر کے 73.3 کلو ہیروئن، 206 کلو کرسٹل میتھ مفیٹامائن، 49.2 کلو افیون، 655 کلو بھنگ اور 2,992,653 بھنگ کے پودے بھی ضبط کر لیے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 1,867 منشیات کے عادی افراد کو بحالی مرکز منتقل کر دیا گیا ،دریں اثنا 1,703 کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جو پولیس کو ان مشتبہ افراد کو ایک طویل مدت تک رکھنے اور مزید پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔