20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا کا 10 سالہ پرانا ریکارڈ پاش پاش، انگلینڈ نے ون...

سری لنکا کا 10 سالہ پرانا ریکارڈ پاش پاش، انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا سکور بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

- Advertisement -

نوٹنگھم ۔ 30 اگست (اے پی پی) انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا سکور بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں 444 رنز کا مجموعہ تشکیل دے کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ایک روزہ میچز کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف ہے، انگلینڈ نے 444 رنز کا مجموعہ تشکیل دے کر سری لنکا کا 10 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، سری لنکن ٹیم نے 2006ءمیں ہالینڈ کے خلاف میچ میں 443 رنز کا مجموعہ تشکیل دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ منگل کو نوٹنگھم میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلش بلے باز قہر بن کر گرین شرٹس کے باﺅلرز پر ٹوٹ پڑے، ایلکس ہیلز، جوروٹ، جوز بٹلر اور این مورگن نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باﺅلرز کی درگت بنا دی، گرین شرٹس کے باﺅلرز انگلش بلے بازوں کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=18049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں