سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز برابر کرینگے، ہاشم آملہ

56
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر

کولمبو ۔ 17 جولائی (اے پی پی)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف دباﺅ نہیں لیں گے، کھلاڑی میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لئے پر جوش ہیں تاہم ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔