26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا کی آخری ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی...

سری لنکا کی آخری ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام

- Advertisement -

ڈھاکہ ۔ 9 فروری (اے پی پی) سری لنکا کی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط ہو گئی، آئی لینڈرز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 200 رنز بنا کر مجموعی طور پر 312 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، روشن سلوا نے پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، روشن سلوا 58 اور سرنگا لکمل 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، قبل ازیں بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی آئی لینڈرز کے باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، مہدی حسن میراز 38 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے،

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=88988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں