کولمبو۔20جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے سمندر میں کیمیکل لے جانے والے جہاز کے ڈوبنے سے ماحولیاتی تباہی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحد ہ کے کواڈینیٹر ہانا سنگر نے کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ سنگاپور کے جھنڈے والا ایکس پریس نامی کارگو جہاز آتشزدگی کے نتیجے میں سری لنکا کی سمندری …
سری لنکا کے جہاز میں آگ لگنے سے ماحولیاتی تباہی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
کولمبو۔20جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے سمندر میں کیمیکل لے جانے والے جہاز کے ڈوبنے سے ماحولیاتی تباہی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحد ہ کے کواڈینیٹر ہانا سنگر نے کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ سنگاپور کے جھنڈے والا ایکس پریس نامی کارگو جہاز آتشزدگی کے نتیجے میں سری لنکا کی سمندری حدود میں ڈوب گیا تھا خدشہ ہے کہ اس پر لدے کیمیکل سے سمندری ماحو ل کو ایک خاص نقصان پہنچا ہےاوراس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں آبادی کی زندگیاں اور معاش کا خطرہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کے تعاون سے کیمیائی ماہرین کی ایک امریکی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی ہے جو کہ تیل کے پھیلاو اور آلودگی پر رپورٹ تیار کرے گی تاکہ ماحولیاتی نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایکس پریس کارگو جہاز 20مئی کو کولمبو کے شمال مغرب میں تقریبا 9.5 سمندری میل دور لنگر انداز ہو کر بندرگاہ میں داخلے کا انتظار کر رہا تھا۔ سری لنکا کی بحریہ کا خیال ہے کہ اس پر لدے 15000 کنٹینرز میں 81 میں خطرناک کیمیکل تھا جو آتشزدگی کا باعث بنا اور ان کیمیکل کی وجہ سے سمندری ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔







