- Advertisement -
لارڈز ۔ 08 جون (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے لئے خوب پریکٹس کی ہے جس کا فائدہ انکو میچ میں ضرور ہوگا، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر تین میچوں کی سریز 3-0 سے اپنے نام کریگی اور اس فتح سے ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں کارکردگی بھی بہتر ہوگی، انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے مسلسل کامیابیوں سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8052
- Advertisement -