سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

80
پاکستان سری لنکا

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے 18 قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا جو کہ 23 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ کیمپ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔