23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم،یاسر...

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم،یاسر شاہ فٹ قرار

- Advertisement -

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں حصہ لینے والے 18 قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہفتہ کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ختم ہوگیا،کیمپ میں آخری روزکھلاڑیوں نے وارم اپ کے علاوہ فٹ بال کی پریکٹس کی نیز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیئے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بہتر بنانے اور کمزوریاں دور کرنے پر توجہ دی گئی،یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا جس میں ان کی فٹنس 17.5تھی جس پر انہیں فٹ قرار دیدیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70814

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں