سری لنکا کے دورے سے دونوں ممالک کی دوستی کو تقویت ملے گی، وزیراعظم عمران خان

65

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے دورے سے دونوں ممالک کی دوستی کو تقویت ملے گی۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے دورے کی دعوت دینے پر سری لنکا کےوزیراعظم مہندا راجہ پاکسے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کی دوستی کو تقویت اور دونوں ممالک کےمابین اشتراک آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔