سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتا بایا راجہ پاکسے کا صدارتی انتخابات میں کامیابی پر گرمجوشی سے تہنیتی پیغام اور نیک تمناﺅں کے اظہار پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتا بایا راجہ پاکسے نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر گرمجوشی سے تہنیتی پیغام اور نیک تمناﺅں کے اظہار پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پیر کو ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے سے …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتا بایا راجہ پاکسے نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر گرمجوشی سے تہنیتی پیغام اور نیک تمناﺅں کے اظہار پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پیر کو ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے سے موجود گرمجوشی پر مبنی تعلقات کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارک کے خطہ میں اقتصادی ترقی اور باہمی ہم آہنگی پر مبنی پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔