- Advertisement -
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):سری لنکا کے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں شرکت کرنے والے افسران کے ایک وفد نے جمعرات کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا و سارک) الیاس محمود نظامی نے وفد کو وزارت خارجہ کے تنظیمی ڈھانچے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -