سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کو ایشین گیمز میں بڑا دھچکا لگا ہے جہاں مڈل آرڈر بیٹر نیلاک شیکا سلوا انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں، جس کی تصدیق سری لنکا کرکٹ نے کی ہے۔
سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا،نیلاک شیکا سلوا انگلی کی چوٹ کے باعث ایشین گیمز سے باہر

مزید خبریں
کولمبو۔17ستمبر (اے پی پی):سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کو ایشین گیمز میں بڑا دھچکا لگا ہے جہاں مڈل آرڈر بیٹر نیلاک شیکا سلوا انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں، جس کی تصدیق سری لنکا کرکٹ نے کی ہے۔
رائٹر کے مطابق نیلاک شیکا سلوا ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں، جنہوں نے اپنی ٹیم کو ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جہاں انہیں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آئچی ناگویا ایشین گیمز کے 8 ٹیموں کے ناک آؤٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی ٹیم کو ٹاپ سیڈز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
سری لنکن ٹیم پہلے ہی سپنر اور آل راؤنڈر دیومی وہانگا کی خدمات سے محروم ہے، جو ایشیا کپ سے قبل گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہو گئی تھیں۔ایشین گیمز میں میڈل کے لیے سری لنکا کی مہم کا آغاز جمعے کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے ہوگا۔







