کولمبو ۔ 05 اگست (اے پی پی) سری لنکن ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہو گئی، میزبان ٹیم نے تیسرے روز بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 230 رنز درکار ہیں اور اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں، 7 کے سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوسل مینڈس اور دیمتھ کرونارتنے سورماﺅں کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 191 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو تباہی سے بچایا، مینڈس 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرونارتنے 92 اور پشپاکمارا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں