سری نگرہائی وے اورایکسپریس وے کو عام آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا

131
Islamabad Traffic Police
Islamabad Traffic Police

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)سربراہی اجلاس کے پیش نظر تین دن سےبندسری نگرہائی وے اور ایکسپریس وے کو عام آمدورفت کے لئے کھول دیا۔ ایس سی او اجلاس میں شریک غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث ایکسپریس ہائی وے کوبند کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ایکسپریس وے کو اب دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سرینگر ہائی وے کو بھی مکمل طور پر عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ سی ٹی او محمد سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ کل شام تک غیر ملکی مہمانوں کی مکمل روانگی تک سرینگر ہائی وے پرمختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی ۔شہری اس دوران سرینگر ہائی وے کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ سے داخلہ دیا جائے گا لہذا اس جانب غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔