اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور جمہوریہ چیک ریپبلک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے خطے اور اس سے باہر حقیقی تر قی کے لیے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تجارتی اور اقتصادی شر اکت داری کی …
سر دار ایاز صادق کا جمہوریہ چیک کے سفیر سے ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور جمہوریہ چیک ریپبلک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے خطے اور اس سے باہر حقیقی تر قی کے لیے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تجارتی اور اقتصادی شر اکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں جمہوریہچیک کے سفیر فیورے جان سے بات چیت کے دوران کیا۔ جنہوں نے پیرکو پارلیمنٹ ہاوس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پرسپیکر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے اور کشمیر سمیت دنیابھر میں انسانی حقوق کی ہونے والی خلاف ورزیوں اورعوام کو ان کے حق خودارادیت دینے سے انکار کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ چیک کو اپنا اہم دوست ملک تصور کرتا ہے اور امن کے لیے یورپی ممالک سے تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ سپیکر نے پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے دونوں ممالک میں اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی دوستی گروپس کے باقاعدہ اجلاسوں کی ضرورت پر زور دیا۔






