سستی و معیاری اشیاءکی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

106

شیخوپورہ ۔ 20 اگست (اے پی پی):عوام الناس کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے ۔

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، زراعت ، میونسپل کمیٹی ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و عملہ بھی اس موقع پرموجود تھا ۔ضلعی افسران نے سبزی و فروٹ کی طلب و رسد بارے دریافت کیا اور نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹروقار علی خان نے کہا کہ عوام الناس کو سستی و معیاری اشیاءکی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سبزی منڈیوں میں سستی اجناس کی ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا ، متعلقہ افسران ضلع بھر کی سبزی منڈیوں میں اپنی نگرانی نیلامی کے عمل کو یقینی بنائیں ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ اشیائے خورونوش ، سبزی و فروٹ ، گوشت ، نان و روٹی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے۔