سسٹم میں طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہے،کوئی شارٹ فال نہیں ہے ،ترجمان پاور ڈویژن

83

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ سسٹم میں طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہے، بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے اور تمام تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی حاصل کر رہی ہیں ۔یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ جمعہ کی صبح بجلی کی طلب 22 ہزار میگاواٹ اور بجلی کی پیداوار 23 ہزار میگاواٹ رہی اور سسٹم میں طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔