سعادت حسن منٹو کی 64 ویں برسی منائی گئی

116

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) ممتازافسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی64 ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔ سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ءکو بھارت کے شہر سمرالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہیں بہترین کارکردگی پر نشان امتیازسے نوازاگیا۔ منٹو 18جنوری1955ءکو 43 سال کی عمر میںدل کا دورہ پڑنے کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کر کے اردو ادب اور ان کی افسانہ نگاری کے شعبہ میں طویل خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔