ریاض ۔27جون (اے پی پی):سعودیہ ایئر لائن کے کیبن کریو مینیجر کا دوران پرواز انتقال ہو گیا۔اخبار 24 کے مطابق پرواز ایس وی 119 جدہ سے لندن جارہی تھی کہ اچانک کریو مینیجر کی حالت خراب ہوگئی۔ سعودیہ ایئرلائن کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ سے لندن جانے والی پرواز کے کیبن کریو مینیجر محسن الزھرانی اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک انکی حالت بگڑنے لگی جس پر کریو کے طبی عملے نے فوری طورپر انہیں امداد فراہم کی تاہم وہ پرواز کے قاھرہ پہنچنے سے قبل ہی وہ انتقال کرگئے۔
فلائٹ کو قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کے پیش نذر اتارا گیا بعدازاں نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے نعش کو مملکت منتقل کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔