ریاض ۔ 15 فروری (اے پی پی) سعودی آئل آرامکو اور فرانس کی تیل کمپنی ٹوٹل کے درمیان سعودی عرب میں سینکڑوں پٹرول سٹیشن قائم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان گزشتہ روز طے پانے والے معاہدے کے بعد مارکیٹنگ اور سروسز کے شعبے میں مل جل کر کاروبار کریں گی اور دونوں 50، 50 فیصد کی حصہ دار ہوں گی۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں آئندہ 6 برس کے دوران 3.75 ارب ریال کی مشترکہ سرمایہ کاری کرکے سعودی عرب میں مختلف مقامات پر سے پٹرول سٹیشنز کا جال بچھائیں گی۔ فی الوقت سعودی عرب میں ان کے 270 پٹرول سٹیشن ہیں۔