ریاض۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل کے درمیان 9 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ظہران میں دونوں کمپنیوںکے درمیان طے پا نے والے معاہدے پر آرامکو کی طرف سے اس کے سربراہ امین الناصر اور ٹوٹل کی جانب سے اس کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین فیڈرن پوئن نے دستخط کئے۔ معاہدے کے بعد مشرقی سعودی عرب میں دیو ہیکل پیٹرو کیمیکل کمپلیکس قائم کیا جائے گا جس پر 33.75 ارب ریال لاگت آئے گی۔